ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ضرورت مندوں کی حاجت روائی اسلام کی بنیادی تعلیم آل انڈیامحمدمشن کے جلوس محمدی کی تیاریاں جاری

ضرورت مندوں کی حاجت روائی اسلام کی بنیادی تعلیم آل انڈیامحمدمشن کے جلوس محمدی کی تیاریاں جاری

Sun, 11 Nov 2018 19:09:41  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ 11نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) آل انڈیا محمدی مشن کی جلوس محمدی کو لے کر ایک نشست مصطفی منزل بالاگنج لکھنؤ میں ہوئی ۔ جس کوخطاب کرتے ہوئے مشیر اسلامک اسکالر صدائے صوفیائے ہند کے صدر سید بابر اشرف نے کہا کہ اسلام دنیا میں لوگوں کو اللہ کی راہ میں چلانے کے لئے ہدایت دینے کے لیے آیاہے۔ یہ پیغام سارے عالم کے لئے رحمت عالم رسول اعظم لے کر آئے۔اسلام کے فرض کاموں کے بعد اللہ کے نزدیک سب سے اہم کام بھوکوں کو کھانا کھلانا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سابق سے آج تک بزرگان دین کے آستانوں پر لنگر عام کا ہتمام ہوتا ہے جہاں تمام فرقہ اور مذہب کے لوگوں کی بھوک مٹائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ما ں باپ کی خدمت، خلوص کے ساتھ کاروبار، خاندان والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ، مہمانوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار، لوگوں کے درمیان تعلیم عام کرنا، انسانیت کا پیغام دینا، لوگوں کے درمیان صلح کرانا وغیرہ تمام ذکر الہی ہے . اسی ذکر سے اللہ اور اس کے رسول کی بربت حاصل ہوتی ہے. سنی بیلالی مسجد کے خطیب اور امام جناب اشرف حسین برکاتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہوتا ہے ایک ہوتا ہے خلق اور ایک ہوتا ہے پیدا ہونا. ہمارے نبی پیر کے دن 12 ربیع الاول کو دنیا میں تشریف لائے. اور اللہ نے ساری کائنات کو بنانے سے پہلے ہمارے نبی کے نور کو جمعہ کے دن پیداکیا. اسی لیے جمعہ کو دنوں کا سردار کہتے ہیں آخر میں مشن یوتھ کے صدر سید محمد احمد میاں کچھوچھوی نے تفصیل سے لوگوں کے درمیان جلوس محمدی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کو سب سے پہلے فرشتوں نے نکالا اور اس کی صدارت فرشتوں کے سردار حضرت جبریل نے کی. جہاں فرشتوں کی سنت ہے اسی لیے پوری دنیا میں یہ امن کا جلوس محمدی نکالا جاتا ہے آل انڈیا محمدی مشن کی جلوس محمدی کے سلسلے میں انتظامیہ سے بات ہو رہی ہے. انشاء اللہ سابق کی طرح اس سال بھی جلوس اپنی شان و شوکت کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے چوک واقع درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا پہونچ کر جشن محمدی میں تبدیل ہونے کے لئے جیوتبا پھولے پارک میں منعقد ہو گا . انہوں نے بتایا کہ 12 نومبر 2018 بعد نماز عشاء جناب سید یعقوب اشرف کچھوچھوی کے قیام گاہ کاٹرا آبوطرب خان ناکاس لکھنؤ میں جلوس محمدی کے سلسلے میں میٹنگ اور جشن عید میلاد النبی کا پروگرام ہو گا۔نشست میں بنیادی طور پر مشن ترجمان سید جنید اشرف، مدرسہ اشرفیہ برکات رضا کے پرنسپل مفتی ذاکر حسین، مولنا انوار چشتی، ڈاکٹر شاہ نواز، مصطفیٰ خان، سرفراز مصطفی، ضیاء النبی کے سرپرست سید رشید واحدی اسماعیل بھائی، سلمان بھائی، محمد افضل، اشفاق برکاتی وغیرہ کثیر تعداد میں لوگ شامل ہوئے سلام ودعاکے بعدنشست کا اختتام ہوا ہے۔


Share: